سینٹرل سلیکشن بورڈ نے 100 سے زائد افسروں کو ترقی دینے کی سفارش کردی

سینٹرل سلیکشن بورڈ نے 100 سے زائد افسروں کو ترقی دینے کی سفارش کردی


اسلام آباد (24 نیوز) سینٹرل سلیکشن بورڈ نے 100 سے زائد افسروں کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی دینے کی سفارش کردی۔

سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں پولیس سروسز کے 17 افسران کی گریڈ 21 میں ترقی کی سفارش کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد سلطان تیموری، سید امتیاز الطاف، منظور سرور، نجف کلی کی گریڈ 21 میں پروموشن کے لئے منظوری دی گئی۔

اسی طرح خالد محمود، شاہد حنیف، کنور شاہ رخ، کے بی اے ناصر، جہانذیب خان، عامر شیخ۔ سابق سی سی پی او شاہد حیات، غلام رسول اور ملک ابو بکر کی گریڈ 21 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔

پولیس سروس کے 44 افسران کو گریڈ 20 دینے کا بھی کہا گیا۔ ان خوش قسمت افسران میں فصیح الدین ڈاکٹر، عمران محمود، محمد احمد کمال، آغا محمد یوسف شامل ہیں۔

محمد رضوان، محبوب اسلم، ناصر محمود ستی، محمد گوہر نفیس، شیر اکبر، جاوید سنہرو، اشفاق احمد، منیر مسعود، کریم خان، لیفٹیننٹ ریٹارڈ مقصود احمد کی ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔