کونسا پیزا بڑا؟ 18 انچ کا 1 یا 12 انچ کے 2۔ ۔ ۔ پیزا لوورز ضرور پڑھیں

کونسا پیزا بڑا؟ 18 انچ کا 1 یا 12 انچ کے 2۔ ۔ ۔ پیزا لوورز ضرور پڑھیں


( 24نیوز ) پیزا ایک چٹ پٹا اطالوی کھانا ہے جس میں پنیر اور ٹماٹر ہوتے ہیں جسے اوون میں پکایا جاتا ہے۔ اس بات کا علم تو  ہر کسی کو ہوگا لیکن آج جو خبر ہم آپ کو دینے والے ہیں اس کو جان کر آپ حیران ہوجائیں گے۔

چلیں پہلے آپ یہ پہیلی بوجھیں، کیا 18 انچ کے ایک پیزا میں 12 انچ کے 2 پیزوں سے زیادہ مقدار ہوتی ہے؟ ذرا سوچیں۔۔۔

بظاہر تو یہی لگتا ہے 12 انچ کے 2 پیزوں میں 18 انچ کے ایک پیزے سے زیادہ مقدار ہوتی ہے لیکن یہ بالکل غلط ہے ۔ جی ہاں جناب فرمیٹ لائبریری نے پیزا کے سائز کا حساب کتاب لگایا ہے اور جواب آیا کہ اب 12 انچ کے دو پیزا کی بجائے 18 انچ کا ایک پیزا کھایا جائے۔

ریاضی کے اس حساب کتاب کے بعد ایک 18 انچ کا پیزا اپنے حجم کا 254 اسکوائر انچ ہوتا ہے جبکہ دو  12 انچ کے پیزا میں صرف 226 اسکوائر انچ ہوتے ہیں۔ یہ حساب کتاب منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تو ہر کوئی ریاضی دان بن گیا اور اپنی اپنی رائے دینے لگ گیا۔ ہاں جی جناب تو اب آپ اس حساب کتاب کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے؟

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔