پاکستانی فلموں کے بے تاج بادشاہ سلطان راہی کی 22 ویں برسی

پاکستانی فلموں کے بے تاج بادشاہ سلطان راہی کی 22 ویں برسی


گجرانوالہ(24 نیوز) پاکستانی فلموں کے بے تاج بادشاہ سلطان راہی نے اپنی گرجتی آواز اور  خوبصورت انداز سے فلمی دنیا میں منفرد مقام حاصل کیا ہم سے بھچڑے 23 سال گذر گئے مگر لیجنڈ اداکار آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

سلور سکرین لیجنڈ سٹار فن کے راہی ، سلطان راہی کو بھچڑے آج 23 سال ہوگئے مگر پنجابی فلموں میں آج بھی ان کی جگہ کوئی پر نہ کرسکا، سلطان راہی نے 700 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں مختلف کردار ادا کئے اور ہر کردار میں حقیقت کے رنگ بھردئیے،  لیجنڈ اداکار کی مقبولیت ان کی گرجتی آواز اور پنجابی انداز تھا ، ان کی فلموں میں28 ڈیمنڈ جوبلی۔54پلاٹینم جوبلی 156 گولڈن اورسلورجوبلی ہٹ تھیں یہ ریکارڈ آج تک سلطان راہی کے ہی حصہ میں ہیں۔

تین دہائیوں تک سلطان راہی پاکستانی فلمی دنیا پر چھاے رہےاس دوران ان کی فلموں نے کئی ریکارڈ توڑ کر منفرد درجنوں ریکارڈ قائم کئے سلطان راہی کی اداکاری سے متاثر ہوکر ہمسایہ ملک نے بھی ان کی کئی فلموں کو کاپی کیا۔عوام اور فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والے سلطان راہی 9جنوری 1996 کو اسلام آباد سے لاہور آرہے تھے کہ گجرانوالہ جی ٹی روڈ پر نامعلوم ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن کر جہان فانی سے کوچ کرگئے.