ورلڈ کپ 2019کون کون کھیلے گا؟؟ بڑوں بڑوں کی چھٹی

ورلڈ کپ 2019کون کون کھیلے گا؟؟ بڑوں بڑوں کی چھٹی


لاہور(24نیوز) ورلڈکپ 2019 کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے پلان کو حتمی شکل دے دی،سلیکشن کمیٹی نے میگا ایونٹ کے لئے 25 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ2019 کے لئے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی،سلیکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ  وہاب ریاض، کامران اکمل ،عمر اکمل ، سلمان بٹ ، صہیب مقصود، محمد عرفان ورلڈکپ پلان کا حصہ نہیں ہیں، جبکہ محمد عباس،عابدعلی،یاسر شاہ، امام الحق،فخرزمان،بابراعظم ،شعیب ملک،آصف علی،فہیم اشرف ورلڈ کپ پلان اے کا حصہ ہیں۔

ذرائع  کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے میگا ایونٹ کے 25 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا  ہے ،  محمد حفیظ، امام الحق ، فخر زمان ، بابر اعظم ، شعیب ملک ، آصف علی ،،فہیم اشرف،شاداب خان، عثمان شنواری ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی ،عماد وسیم  ورلڈکپ پلان اے میں شامل ہیں ۔

علاوہ ازیں جنید خان ، وقاص مقصود، میر حمزہ ، حارث سہیل ،رومان رئیس کی فٹنس کو مانیٹر کیا جائے گا ، ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کرکٹرز بھی ورلڈکپ پلان میں شامل ہیں۔