سوناکشی سنہا مسلمان لڑکے کی محبت میں گرفتار

سوناکشی سنہا مسلمان لڑکے کی محبت میں گرفتار


ممبئی ( 24 نیوز ) سوناکشی سنہا مسلمان لڑکے سے محبت کی کہانی کو چھپا نہ سکی، کہتی ہیں ظہیر اقبال سے ان کی دوستی اور محبت کے حوالے سے سلمان خان اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔

سلمان خان کے ساتھ فلم ’دبنگ‘ میں رومانس کرنے والی سوناکشی سنہا نئے مسلمان اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ محبت کی تردید کی ہے اور ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ ظہیر کے ساتھ محبت اور دوستی کو آگے بڑھانے میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا ظہیر کے ساتھ محبت میں مبتلا ہیں لیکن وہ خوف کی وجہ سے اس محبت کو تسلیم نہیں کررہی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سلمان خان کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں پہلی بار ملے اور دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ظہیر اقبال کا تعلق غیر فلمی دنیا سے ہے اور انہیں سلمان خان اپنی آنے والی رومانٹک فلم میں متعارف کرانے جا رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer