بھارتی کرکٹر ٹی وی پروگرام میں ہوش کھو بیٹھے

بھارتی کرکٹر ٹی وی پروگرام میں ہوش کھو بیٹھے


دہلی(24نیوز) بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا ٹی وی شو میں خواتین کے بارے میں کچھ ایسا کہہ گئے کہ جس سے ان کا کریئر خطرے میں پڑ گیا۔

بھارتی کڑکٹر ہاردک پانڈیا مشکل میں پڑ گئے، کرن جو ہر کے شو پر کچھ ایسا کہہ بیٹھے کہ ان کو لینے کے دینے پڑ گئے۔  ہاردک نے خواتین کے بارے میں جو نا زیبا الفاظ استعمال کیے اس پر فورا ٹویٹر پر معافی مانگ لی مگر جناب بھارتی کرکٹ بورڈ کو ہاردک کی زبانی معافی قبول نہ ہوئی، بورڈ نے کھلاڑی کو چو بیس گھنٹوں کے اندر اندر وضاحت پیش کرنے کا شو کوز نوٹس جاری کر دیا۔

اب جوش خطابت میں ہاردک خواتین کی تذلیل تو کر بیٹھے ہیں، کیا بورڈ ان کی وضاحت سے مطمئن ہو گا، اس کا فیصلہ آنے والے چو بیس گھنٹوں میں ہو جائے گا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔