کراچی، غربت سے تنگ شہری نے خودکشی کرلی

کراچی، غربت سے تنگ شہری نے خودکشی کرلی


کراچی(دانیال سید) شہر قائد میں سردی کے سبب بچوں کے گرم کپڑوں کی فرمائش باپ کے لیے موت کی وجہ بن گئی۔ کراچی ابراہیم حیدری کے رہائشی میر حسن نے پٹرول چھڑک کر قریبی قبرستان میں خود کو آگ لگادی۔ میر حسن دوران علاج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ملیر میں مفلس باپ نے بچوں کی فرمائش پوری نہ کرنے پر مایوس ہوکر خودکشی کرلی۔ ابراہیم حیدری کی عمر کالونی کے 35 سالہ میر حسن نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگائی۔ مزدور میر حسن سے بچوں نے سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کی فرمائش کی جو وہ پوری نہ کرسکا اور دلبرداشتہ ہوکر خودسوزی کی۔

اہلخانہ کے مطابق میر حسن گدھا گاڑی چلاکر گزر بسر کرتا تھا اور پچھلے تین ماہ سے بیروزگار تھا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق میر حسن کو جب ہسپتال لایا گیا تو اس کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلسا ہوا تھا۔ ہلاک ہونے والا میر حسن سوگواروں میں 1 بیوہ اور 5 بچے چھوڑ گیا۔ میر حسن نے مرنے سے قبل وزیر اعظم سے اپیل کی کہ اہل خانہ کو گھر اور روزگار فراہم کیا جائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔