ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرم کیپٹن(ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرم کیپٹن(ر) صفدر کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا


اسلام آباد(24نیوز)   نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت میں پیش کیا، جہاں  انہیں  محمد بشیر نے اڈیالہ جیل بھیج دینے کا حکم جاری کر دیا ۔

کیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت کے عقبی دروازے سے داخل کیا گیا ۔  پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری موجود تھی اور اسلام آباد پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔  جبکہ جیل کے ارد گرد چار کلومیٹر تک موبائل فون جیمر نصب کر دیئے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کو جیل میں عام قیدیوں کی طرح ہی رکھا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: نیب سے سزا یافتہ مجرم کیپٹن(ر)محمد صفدر گرفتار

واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کو  نیب نے ایک سال قید کی سزا سنائی ہے ، نیب نے گزشتہ روز مجرم صفدر کو  گرفتار کر لیا تھا ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔