عمران خان نے اثاثوں کی تفصیلات عام کردیں

عمران خان نے اثاثوں کی تفصیلات عام کردیں


اسلام آباد(24نیوز) عمران خان تین کروڑ 86لاکھ کے اثاثوں کے مالک نکلے ،بنی گالہ کی اراضی ایک کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ۔تحریک انصاف نے اثاثوں کی تفصیل ویب سائٹ پر جاری کردی۔
تحریک انصاف نے عمران خان کے اثاثوں کی تفصیل پارٹی ویب سائٹ پر جاری کردی۔ عمران خان کا بیان حلفی بھی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا عمران خان کے اثاثوں کی کل مالیت 3کروڑ 86لاکھ 94ہزار روپے سے زائد ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اثاثوں میں 23لاکھ 2ہزار روپے کی کمی ہوئی ۔ عمران خان نے 168ایکڑ زرعی اراضی پر 2017میں 3لاکھ19ہزار روپے کا زرعی ٹیکس ادا کیا۔ سالانہ آمدن 47لاکھ76ہزار 611روپے ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان، آصف زرداری اور مریم نواز کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی

عمران خان نے 2017 کی سالانہ آمدن 47لاکھ76ہزار 611روپے ظاہر کی سالانہ آمدن پر 1لاکھ3763روپے انکم ٹیکس ادا کیا۔ عمران خان نے زیرکفالت افراد میں بشرٰی بی بی،قاسم خان اور سلیمان خان کو ظاہر کیا ہے۔ عمران خان نے بنی گالہ جائیداد 1کروڑ14لاکھ71ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ ان  کے پاس بنی گالہ میں ہی 6کنال کی اراضی کی مالیت 50لاکھ50ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے۔ عمران خان نے گرینڈ حیات پلازہ میں 2بیڈ کا فلیٹ ظاہر کیا جس کی مالیت 1کروڑ 19لاکھ70ہزار روپے بنتی ہے۔ عمران خان کی ملکیت میں ایک بھی ذاتی گاڑی نہیں ہےجبکہ  2لاکھ روپے کے مویشی اور 5لاکھ کا فرنیچر ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔