فیفا فٹبال ورلڈکپ میں نئے فٹبالرز کی شاندار کارکردگی

فیفا فٹبال ورلڈکپ میں نئے فٹبالرز کی شاندار کارکردگی


ماسکو(24نیوز) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں جہاں میسی ،رونالڈ،صلاح اور نیمار جیسے بڑے سپرسٹارز ناکام ہو ئے وہیں پر اپنی کارکردگی سے دنیا کی توجہ حاصل کرکے نئے سٹارز فٹ بال کے اُفق پر ابھر کر سامنے آئے ہیں .
روس میں جاری فیفا فٹ بال ورلڈکپ میں بڑٖےسٹارز لیونل میسی ،محمد صلاح ،کرسٹیانورونالڈو،نیمار جونئیر ،ڈی میریا کی کارکردگی نے شائقین فٹ بال کو مایوس کیا ہے وہیں پر چند باصلاحیت کھلاڑیوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے ۔پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ارجنٹائن کے خلاف دوشاندار گول کرکے شائقین فٹ بال کی نگاہوں کا مرکز بننے والے فرانس کے 19 سالہ ایمباپے کو ان کی سپیڈ اور بال کنٹرول کی بنا پر میگاایونٹ میں ہر کسی کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ،سیمی فائنل ٹیموں کا فیصلہ،روس کا سفر بھی تمام ہوگیا

ستائیس سالہ فرنچ کپتان گریز مین کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں ان کی کارکردگی اپنے عروج پر ہےگریزمین اب تک ورلڈ کپ میں تین گول کرچکے ہیں.بیلجئیم کے 25 سالہ سیاہ فام فٹ بالر لُوکاکُونےمیدان پر اپنی برق رفتاری اور گیند کنٹرول کے ساتھ ساتھ خوبصورت پاسز کے باعث اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہچانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ لوکاکو نے میگا ایونٹ میں چار گول اسکور کئے ہیں ۔انگلینڈ کے 24 سالہ کپتان ہیری کین بھی فٹ بال ورلڈ کپ میں سپرسٹار بن کر سامنے آئے ہیں ۔ ہیری کین میگا ایونٹ میں اب تک چھ گول کرچکے ہیں۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔