امریکی ڈرون گرانے پر ایرانی فوج کے سربراہ کا اہم بیان جاری

امریکی ڈرون گرانے پر ایرانی فوج کے سربراہ کا اہم بیان جاری


تہران( 24نیوزایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرم عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک سے جنگ کرنے کی چاہت نہیں رکھتے امریکی ڈرون گرائے جانے کے بعد واشنگٹن اور تہران حکام کے درمیان شدید کشیدگی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ عبدالرحیم موسوسی کا کہنا ہے کہ ایران کسی بھی ملک کے ساتھ جنگ کرنا نہیں چاہتا، ایرانی وزیردفاع امیر حاتمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے آئل ٹینکر کو تحویل میں رکھنے کا برطانوی اقدام دھمکی آمیز اور غلط تھا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ڈرون گراکر ہم نے واضح کیا ہے کہ اپنی سرحد کی حفاظت ہر صورت میں کرنا جانتے ہیں، واضح رہے کہایران نے گذشتہ دنوں 2015 میں عالمی طاقتوں سے کیے گئے معاہدے کے تحت یورینیم افزودہ کرنے کی حد سے تجاوز کرنے کا اعلان کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی اٹامک ایجنسی کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا تھا کہ نئی سطح پر یورینیم افزودہ کرنے سے متعلق تکنیکی تیاریاں چند گھنٹوں میں مکمل ہو جائیں گی اور 3.67 فی صد سے زیادہ یورینیم افزودہ کی جائے گی۔