حکومت نےبائیو میٹرک کی شرائط ختم کردیں

حکومت نےبائیو میٹرک کی شرائط ختم کردیں


اسلام آباد( 24نیوزبزرگ شہری کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا،ایسے بزرگ شہری جن کے انگوٹھے کے نشانات مٹ چکے ہیں ان کیلئے  بائیو میٹرک کی شرط لاگو نہیں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق  بزرگ شہری کی شکایت پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس بائیومیٹرک نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر حکومت کا انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے بائیومیٹرک شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، شناختی کارڈز ، موبائل سم اور بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے بائیومیٹرک کی شرط لاگو نہیں ہوگی ۔

وزیراعظم آفس نے نادرا کو 30 روز کے اندر کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی،اس حوالے سےوزارت داخلہ اور نادرا کے مابین ٹاسک منیجمنٹ سسٹم قائم کیا جائے گا، وزیر اعظم  نےنادرا کو انگوٹھے کے نشانات مٹ جانے والے شہریوں کے لیے فوری اقدامات کا ٹاسک دیا،پاکستان میں بہت بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جن کی انگوٹھوں کے نشانات مٹ چکے ہیں۔

ایسے افراد کو سرکاری دفاتر اور بینکوں میں مشکلات کا سامنا پڑتا ہے، جن شہریوں کی انگوٹھے کے نشانات مٹ چکے ہیں انکے لیے الگ میکنزم تیار کیا جائے۔