پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم کی نئی لسٹ جاری کردی

01:40 PM, 9 Jun, 2018

وقار نیازی

اسلام آباد(24نیوز) پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی تقسیم میں ان آؤٹ کا سلسلہ جاری ہے ، پہلی فہرست میں شامل نہ کی جانے والی فرودس عاشق اعوان ان جبکہ سیکریٹری الیکشن کمشن بابر یعقوب کے بھائی سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ،نئی فہرست بھی جاری کی گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے نئی لسٹ جاری کردی، جس میں سینئیر رہنما فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ سے ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوگئیں، فردوس عاشق اعوان کا پہلی فہرست نام شامل نہیں تھا۔تاہم  ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی لسٹ میں فردوس عاشق اعوان کو این اے 72 سیالکوٹ کا ٹکٹ دیدیا گیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کے بھائی عمار حسین سے بھی این اے 84 کا ٹکٹ واپس، ڈاکٹر عمار کی جگہ چوہدری بلال اعجاز کو گوجرانوالہ این اے 84 کا ٹکٹ مل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:علی ترین کا عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے دو سرگرم رہنما علی محمد خان اور شہریار آفریدی تاحال ٹکٹس کے منتظر ہیں۔  پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی لسٹ میں بھی دونوں رہنماؤں کا نام موجود نہیں۔نئی فہرست میں فردوس عاشق اعوان اور چوہدری بلال اعجاز کا نام شامل کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے مسلسل ٹکٹس کیلئے مطالبات کئے جارہے ہیں۔شہریار آفریدی کوہاٹ جبکہ علی محمد خان مردان سے ٹکٹ کے خواہشمند ہیں۔جبکہ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ابھی 40 فیصد ٹکٹس کی تقسیم باقی ہے۔

مزیدخبریں