انتظار کی گھڑیاں ختم،پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل

انتظار کی گھڑیاں ختم،پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ویلادی میر پیوٹن سے ملاقات طے پاگئی، ملاقات میں پاک روس تعلقات ، خطے کی صورتحال ، افغان امن عمل اورعالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا ۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر ویلادی میر پیوٹن سے 14 جون کو کرغستان میں ملاقات طےپا گئی ،روسی سفارتخانے نے دفتر خارجہ کو ملاقات کے لئے آمادگی سے آگاہ کردیا، ملاقات 14 جون کو بشکک کرغستان میں ہوگی ، ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی سائید لائنزپرہوگی، ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد دورانیے کے لئے ہوگی، روسی صدر سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی اوردفترخارجہ کے دیگرحکام شریک ہوں گے ۔

ذرائع کا کہناتھاکہ ملاقات کے حتمی وقت کا تعین ہونا ابھی باقی ہے، وزریراعظم خان روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دیں گے، روسی صدرکے دورہ پاکستان کے حوالے سے روسی سفارتخانہ اوردفترخارجہ پہلے سے رابطے میں ہیں، ملاقات میں پاک روس تعلقات ، خطے کی صورتحال، افغان امن عمل اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا ۔