کے پی حکومت کا انتخابات ملتوی کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

کے پی حکومت کا انتخابات ملتوی کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط


پشاور( 24نیوز ) بارڈرکی صورتحال کےباعث الیکشن کرانامناسب نہیں،خبیربختونخوانے قبائلی اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست دےدی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر انتخابات کا معاملہ الجھن کا شکار ہوگیا،خیبرپختونخوا حکومت نے ضم اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوادی،وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہناتھا کہ ضم علاقوں میں حالات ٹھیک نہیں،شدید خطرات لاحق ہیں۔

شوکت یوسفزئی کا کہناتھا کہ سرحد کے ساتھ سازشیں ہورہی ہیں، سیاسی لیڈر شپ کو خطرہ ہے،پہلی بار عام انتخابات ہورہے ہیں، امیدواروں کو انتخابی مہم میں مشکلات ہوں گی،ان کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے خط کے ذریعے آگاہ کردیا گیاتاحال کوئی جواب نہیں آیا، زیادہ قوی امکان ہے انتخابات 20 دن کے لئے ملتوی ہوجائیں، الیکشن کمیشن نے ضم علاقوں میں انتخابات کے لئے 2 جولائی کی تاریخ دی۔

واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں، 4 خواتین کی مخصوص نشستوں اور اقلیت کی ایک نشست کے لیے 2 جولائی کو ضم شدہ اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER