بلی بن گئی مچھلی فروش، خوشنما لباس بھی پہنتی ہے


 ہنوئی (24 نیوز) سنتے آئے ہیں کہ گھوڑا گھاس سے یا بلی گوشت سے دوستی کرے گی تو کھائے گی کیا۔ لیکن ایسا نہیں ہے۔  ویت نام میں ایک ایسی بلی ہے۔ جومچھلی بیچتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ہے ویت نام کی انوکھی بلی جس کی عمر 3 سال ہے۔ اور یہ ہر وقت خوشنما لباس میں ملبوس رہتی ہے۔ اور تو اور یہ مچھلی بیچتی ہے۔ مچھلی فروش بلی نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار راحت فتح علی خان ”کنگال“ہوگئے
 
ہے بلی لیکن اس کا مالک اسے "ڈوگ" کہہ کر بلاتا ہے۔ تین سالہ بلی کی مختلف پوزز میں خوبصورت تصاویر انٹرنیٹ پر زیرگردش ہیں۔ یہ انوکھی بلی دلکش لباس پہنے بلکل بزنس مین ہی لگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیشن صرف خواتین کی جاگیر نہیں رہا،گھوڑوں کا میک اپ بھی ہونے لگا
 
 مالک کا کہنا ہے کہ "ڈوگ" کو آئس کریم کھانے  سیرسپاٹے اور سونے کا بہت شوق ہے۔