زندگی سے تنگ شخص کا انوکھا احتجاج

زندگی سے تنگ شخص کا انوکھا احتجاج


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی دارالحکومت کےشہریوں کی بھی کیا زندگی ہے، کبھی دھرنے احتجاج تو کبھی اسکندر کا ڈرامہ،آج بھی ایک شخص خودکشی کےلئے اسی جگہ بجلی کےکھمبے پر چڑھ گیا، جہاں 2013 میں اسکندرنامی ایک شخص نے کئی گھنٹے تک پولیس کو گھمائے رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایف سکس کے علاقہ میں گھریلو زندگی سے تنگ ایک شخص ہاتھ میں شاپنگ بیگ تھامے خود کشی کیلئے کھمبے پر چڑھ گیا۔اطلاع ملنے پر انتظامیہ اورپولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔کرین منگو ا کراسے کھمبے سے اتارا گیا۔ گرڈاسٹیشن سے نکلنےوالےتمام فیڈراور132کے وی کی دونوں ٹرانشمیشن لائنیں بندکردی گئیں۔آئیسکو چیف خود بھی موقع پر پہنچے۔تمام صورتحال کی براہ راست نگرانی کی۔

واضح رہے کہ زندگی سے تنگ شخص نے انوکھا احتجاج کیا۔ شہراقتدارمیں پھرتماشا لگا دیا نامعلوم شخص ایف سکس میں خود کشی کیلئے بجلی کے کھمبے پرچڑھ گیا۔شہرکی بجلی بند کرکے کھمبے سے اتارلیاگیا۔