پرویز مشرف کے ہم جولی کی خفیہ شادی، معاملہ عدالت جا پہنچا


اسلام آباد(24نیوز) ہائی کورٹ کےجسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر امجد کی مبینہ خفیہ شادی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر امجد کی مبینہ بیوی روزینہ کی درخواست پر سماعت کی گئی۔  

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر امجد کی مبینہ خفیہ شادی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر امجد کی مبینہ بیوی روزینہ کی درخواست پر سماعت کی گئی۔ عدالتی حکم پر ڈاکٹر امجد عدالت کے روبرو پیش ہوئےڈاکٹر امجد نے کھلی عدالت میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر روزینہ سے ازدواجی رشتہ نہ ہونے کا حلف دیا۔

روزینہ بی بی نے بھی قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر ڈاکٹر امجد کی بیوی ہونے کا حلف دیا۔ کھلی عدالت میں حلف کے بعد عدالت نے دونوں کو تحریری بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے روزینہ بی بی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:کون شکنجے میں پھنسے گا،سپریم کورٹ نے فیصلہ کر لیا 

 واضح رہے کہ پرویز مشرف کے قریبی ساتھی ڈاکٹر امجد کی مبینہ خفیہ شادی کا معاملہ۔کھلی عدالت میں حلف کے بعد عدالت نے دونوں کو تحریری بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا تھا۔ عدالت نے روزینہ بی بی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔