ماں کے لیے اولاد رحمت،اولاد کے لیے ماں زحمت بن گئی

ماں کے لیے اولاد رحمت،اولاد کے لیے ماں زحمت بن گئی


گوجرانوالہ(24نیوز) اولاد کا خون سفید ہوگیا، ساری زندگی اولاد کیلئے دعائیں کرنے والی ماں بیٹے کیلئے بوجھ بن گئی، چہرے پر جھریاں بالوں میں چاندی اور آنکھوں میں بیٹے کی سگندلی کے سوال لیے،بوڑھی اماں 85 سالہ سکینہ بی بی بے بس۔

تفصیلات کے مطابق چہرے پر جھریاں بالوں میں چاندی اور آنکھوں میں بیٹے کی سگندلی کے سوال لیے بوڑھی اماں 85 سالہ سکینہ بی بی جس کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا اس کو گھر سے گھمانے کے بہانے لے کر آیا اورعالم چوک میں چھوڑ کر چلا گیا۔   عالم چوک میں واقع ٹی سٹال کے مالک کا کہنا تھا کل دوپہر 2 بجے کے بعد اس بوڑھی اماں کو میں نے اپنے ٹی سٹال پر بیٹھے دیکھ کر پوچھا کہ اماں کہاں جانا ہے تو اس نے بتایا اس کا بیٹا یہیں کام گیا ہے اس کا انتظار کر رہی ہوں لیکن میرے دکان بند کرنے تک وہ نہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں:معصوم زینب کا والد مشکلات کا شکار،ایک بار پھر سپریم کورٹ میں دہائی             

 پولیس کے مطابق اماں جی کی یادداشت کمزور ہے۔ بیٹے کا نام عرفان بتایا ہے لیکن انہیں اپنے گھر کا علم نہیں جبکہ بیٹے کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سنگدل بیٹا 85 برس کی ماں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ غائب ہوگیا۔