ایف بی آر نے سٹیج اداکارہ ندا چودھری کی فنکاری پکڑ لی


لاہور(24نیوز)  ٹیکس چوری  اور بد عنوانی میں فنکار بھی کسی سے کم نہیں رہے جس کی واضح مثال راحت فتح علی خان نے دی ۔ ان کے بعد توب جیسے یہ ایک سلسلہ ہی شرو ہو گیا ہے ۔ راحت کے بعد  ندا چوھدری بھی اس روش پر چل نکلی ہیں ۔

فلم اور تھٹیر کی نامور اداکارہ ندا چودھری کی ڈانس پرفارمنس کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے، ندا چودھری نے اس پیشے سے لاکھوں روپے کمائے ہیں۔

سٹیج کی معروف اداکارہ ندا چودھری پھر ایف بی آر کے شکنجے میں آگئیں.  جوہر ٹاؤن کھوکھر چوک کی رہائشی اداکارہ ایف بی آر میں سائرہ الیاس کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔ندا چوہدری نے 2015 میں سالانہ آمدن 10 لاکھ 74 ہزار روپے ظاہر کرکے 1 لاکھ 30 ہزار روپے انکم ٹیکس ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف گلوکار راحت فتح علی خان ”کنگال“ہوگئے
 
ایف بی آر نے چند ماہ قبل ڈاکٹرز ہسپتال کی ایچ بی ایل برانچ میں اداکارہ کے خفیہ اکاؤنٹس کا سراغ لگایا تھا جس میں 2 کروڑ روپے"فکسڈ ڈیپازٹ کروائے گئے تھے.

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اداکارائوں اور گلوکارائوں کی شامت آگئی،شکنجہ تیار
ایف بی آر نے آمدن کم ظاہر کر کے ٹیکس چوری کرنے پر 72 لاکھ 38 ہزار روپے انکم ٹیکس عائد کر دیا ہے۔