آسٹریلیا میں پاکستان

آسٹریلیا میں پاکستان


اسلام آباد(24نیوز)آسٹریلیا ڈے پاکستانی ثقافت کے رنگوں میں ڈھل گیا۔ تقریب کا مرکزی خیال پاکستان کا مشہور زمانہ ٹرک آرٹ بنا۔میوزک کے تڑکے نے بھی حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

پاکستان کا ٹرک آرٹ جاذبیت، رنگوں کے حسین امتزاج اور مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ٹرک آرٹ کے چرچے بیرون ممالک تو تھے ہی لیکن اب پاکستان میں غیر ملکی سفارتخانے اس کی ترویج بھی کرنے لگے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمیشن نے آسٹریلیا ڈے کو ٹرک آرٹ کے رنگوں سے سجا دیا، مارگریٹ ایڈمسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹرک آرٹ انتہائی مقبول ہے اور دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تعلقات کو ثقافتی سطح پر بھی جوڑنے کی کوشش میں ہے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

تقریب میں ارکان پارلیمنٹ اورغیرملکی سفیروں نے بھی شرکت کی ۔۔مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کاکہنا ہے کہ ٹرک آرٹ کا تعلق ان کے ضلع سے ہے۔

تقریب میں مقامی بینڈ نے پاک آسٹریلیا میوزک فیوژن صوفی راک بھی پیش کیا گیا۔دھمال نے حاضرین کے دل موہ لیے،شرکاء نے پاک آسٹریلیا عوامی روابط کو مثالی قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer