ملکی بجٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند شہر کا استحصال کیا گیا: مئیر کراچی

ملکی بجٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند شہر کا استحصال کیا گیا: مئیر کراچی


کراچی (24نیوز) میئر کراچی وسیم اختر شہر میں نالوں کی صفائی سے مطمئن نہیں، کہتے ہیں اگر موازنہ کیا جائے تو کراچی بہت سے شہروں سے پیچھےہے، ہمیشہ کراچی والوں کا استحصال کیا گیا.
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی عمارت میں پری بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ملک کے بجٹ میں اس شہر کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے مگر ہمیشہ اس شہر کو نظر انداز کیا گیا۔میئر کراچی نے کہا کہ میں خود بھی نالوں کی صفائی سے مطمئن نہیں اس میں کئی خامیاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی، تحریک انصاف کو کراچی میں کن شرائط پر جلسوں کی اجازت ملی؟

انھوں نے کہا  کہ عدالت عظمیٰ کی بدولت بلدیاتی نمائندے اپنے دفاتر میں موجود ہیں، تاہم گزشتہ دس سال میں بلدیاتی اداروں کو تباہ کردیا گیا،بلدیاتی حکومت کو مل دس ارب روپے رہے ہیں مگر خرچہ 11 ارب 71 کروڑ کا ہے، اس ہی سبب پینتیس محکمے زبوں حالی کا شکار ہیںْ۔