پی ٹی آئی مریم نواز کی سیاست کے آگے دیوار بن گئی

پی ٹی آئی مریم نواز کی سیاست کے آگے دیوار بن گئی


اسلام آباد(24نیوز)تحریک انصاف نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن مریم نواز کی بطور نائب صدر تعیناتی کالعدم قرار دے۔

تحریک انصاف نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ فرخ حبیب،  ملیکہ بخاری،کنول شوذب اور جویریہ ظفر نے مریم نواز کو بطور پارٹی نائب صدر کی تقرری کے فیصلے کے خلاف درخواست جمع کرائی۔درخواست میں موقف اپنایا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں، نااہل قرار دیا دیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن مریم نواز کی بطور پارٹی نائب صدر تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔ درخواست دائر کرنے کے بعد پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیا مسلم لیگ ن کے اندر قیادت کا فقدان ہے،نااہل شخص کو پارٹی عہدہ دے کر مسلم لیگ ن کیا پیغام دینا چاہتی ہے- 

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی خواتین اراکین پارلیمنٹ کاکہنا تھا کہ مریم نواز پاکستان کے اداروں کو متنازعہ بناتی رہی ہیں۔جہاں جہاں جمہوریت کو پامال کرنے کی کوشش کی جائے گی انکو روکیں گے-

اظہر تھراج

Senior Content Writer