پیف سکولوں کو فنڈز جاری کرنے کی منظوری مل گئی

پیف سکولوں کو فنڈز جاری کرنے کی منظوری مل گئی


لاہور( 24نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے پارٹنر سکولوں کے فنڈر کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیتے ہوئے فنڈز کی ادائیگی کی سمری منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے پارٹنر سکولوں کو فنڈز کی ادائیگی کےمعاملہ پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لے لیا۔ اس حوالے سے انہوں نے پارٹنر سکولوں کو فنڈز کی ادائیگی کیلئے سمری کی منظوری بھی دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے سکولوں کو فنڈز کی ادائیگی جلد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔