سوات کےغریب گھرانے کی طالبہ کا بڑا اعزاز۔۔۔

سوات کےغریب گھرانے کی طالبہ کا بڑا اعزاز۔۔۔


سوات(24نیوز) سوات کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی طالبہ صنم بخاری نے عالمی مقابلہ مضمون نویسی میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

آنکھوں پر چمک اور چہرے پر اعتماد ، سوات قمبر سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ صنم بخاری جنہوں نے جاپان میں منعقدہ مضمون نویسی کے عالمی مقابلوں میں تیسری پوزیشن لے اُڑی، غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی صنم بخاری نے گوئی پیس فاونڈیشن کے آن لائن مقابلوں میں 162 ممالک کے 21 ہزار سات سو پانچ طالبات میں پوزیشن حاصل کرکے پوری دنیا میں نہ صرف سوات بلکہ پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔ 

صنم بخاری کے والد ایک ٹیکسی ڈرائیور ہے اور وہ اپنی بیٹی کو مزید تعلیم یافتہ بنانے کے لئے پر عزم ہے مگر غربت راستے میں روکاوٹ بن رہا ہے، صنم بخاری گورنمنٹ افضل خان کالج مٹہ کی بے ایس اسلامیات کی طالبہ ہے، ان کا عزم ہے کہ تعلیم حاصل کر کے غریب اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔


 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔