ملکہ ترنم نور جہاں کے دیدہ زیب فن پاروں کی نمائش کا انعقاد

ملکہ ترنم نور جہاں کے دیدہ زیب فن پاروں کی نمائش کا انعقاد


کراچی(24 نیوز)  مقامی آرٹ گیلری میں ملکہ ترنم نور جہاں کے لو لیٹرز پر مبنی خوبصورت اور دیدہ زیب فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، نمائش میں آنیوالوں نے بیٹی کی ماں سے محبت کو منفرد انداز قرار دیا۔

کینوس پر بکھرے یہ خوبصورت رنگ عکاسی کر رہے ہیں ماں اور بیٹی کے مابین ان انمول جذبات کی جنہیں مصورہ نے اپنے فن کی مہارت سے خوبصورت اشکال میں ڈھال کر نمائش کی زینت بنایا۔ میڈم نور جہاں کے مداح اور فن مصوری سے دلچسپی رکھنے والوں کا کہنا تھا کہ نازیہ اعجاز نے اپنی والدہ کے خطوط میں بیان جذبات کو نہایت عمدہ انداز میں پیش کیا ہے۔

نمائش میں رکھے گئے فن پارے ایک سے بڑھ کر ایک ہیں، مندوبین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائش سے لیجنڈز کی نہ صرف یادیں تازہ ہوتی ہیں بلکہ نئے آنیوالوں کو اس فن کو سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer