ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کشمیریوں کی آزادی کیلئے ڈٹ گئے

ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کشمیریوں کی آزادی کیلئے ڈٹ گئے


کوالالمپور(24نیوز) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں اور کشمیریوں کی آواز بنتے رہیں گے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں قابض بھارتی فوجیوں کے کشمیریوں پر مظالم اور قبضے سے متعلق بیان کو واپس لینے کے بھارتی دباؤکو مسترد کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے ریمارکس کو واپس لینے کے مطالبے پر کہا کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں اور حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں بھی وہی بات دوہرائی تھی اور جہاں جہاں موقع ملا، کشمیریوں کی آواز بنوں گا.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔