خیبر پختونخوا میں ڈینگی بے قابو، مریضوں کی تعداد 4 ہزار 522 ہوگئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی بے قابو، مریضوں کی تعداد 4 ہزار 522 ہوگئی


پشاور(24نیوز) خیبر پختونخوا میں ڈینگی بخار بے قابو , متاثرہ مریضوں کی تعداد چار ہزار 522 ہوگئی،  صوبے بھر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 87 نیے کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے حملوں میں مزید تیزی آ گئی، صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 87 کیس رپورٹ ہو گئے، صوبے میں تعداد 4 ہزار 522 ہو گئی۔پشاورمیں مزید 22 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 80 ہو گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سوات اور صوابی سے 12 مردان اور مانسہرہ سے 10 ،10 نیے کیسز سامنے آئے،جس کے بعد وات میں 404 ،صوابی 227 ،مردان 202،مانسہرہ 195 اور ضلع خیبر میں ڈینگی سے متاثر مریضوں کی تعداد 182 ہوگی ہے۔

صوبے کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 70 افراد زیر علاج ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں تاحال ڈینگی کے حوالے سے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔