جشن قلات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

 جشن قلات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں


قلات (24 نیوز) قلات میں جشن قلات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،جشن میں فٹبال ،جمناسٹک، محفل مشاعرہ، میوزیکل نائٹ ، کیٹل شو اور تقریری مقابلے ہوں گے۔مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہونگے۔

ڈپٹی کمشنر شہیک بلوچ جشن قلات کی تیاریوں کے سلسلے میں ماڈل داؤد ہائی سکول سپورٹس کمپلیکس اور احمد یار خان اسٹیڈیم کا دورہ کر کے کام کا جائزہ لیا اور 12اکتوبر کو شروع ہونے والے جشن کو پروقار اور یاد گار بنانےکے لئے تشکیل کردہ ٹیموں کو تیاریاں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ایس پی دوستین دشتی و دیگر آفیسران بھی تھے۔

قلات کے ماڈل داؤد ہائی سکول سپورٹس کمپلیکس اور احمد یار خان اسٹیڈیم میں جشن قلات کی تیاریاں جاری ہیں،جشن 12 اکتوبر سے شروع ہوگا،ڈپٹی کمشنر شہیک بلوچ نے دونوں مقامات کا دورہ کر کے کام کا جائزہ لیا،جشن کو پروقار اور یاد گار بنانےکے لئے تشکیل کردہ ٹیموں کو تیاریاں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

جشن قلات میں فٹبال ،جمناسٹک،محفل مشاعرہ،، میوزیکل نائٹ، کیٹل شو، بلوچی چاپ اور تقریری مقابلے ہوں گے۔ دیگر تقریبات بھی منعقد ہوں گی،یہ سلسلہ انیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔

جشن کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہونگے ، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو و دیگر مشیر و وزراء بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer