آرمی چیف کی کوششوں سے پارا چنار میں معیاری تعلیم کا آغاز

آرمی چیف کی کوششوں سے پارا چنار میں معیاری تعلیم کا آغاز


خیبر ایجنسی( 24نیوز ) پارا چنار میں آرمی چیف کی کوششوں سے تعمیر کیے جانے والے آرمی پبلک سکول میں درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، مقامی لوگوں نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، لوگوں کا کہنا ہے کہ پارا چنار میں اسکول کا قیام فروغ تعلیم کیلئے اہم اقدام ہے۔
گزشتہ سال آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود نے پارا چنار اور ڈوگر کے علاقوں میں آرمی پبلک اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، پانچ ماہ کے مختصر عرصے میں اسکول کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا، جس کا کریڈٹ افواج پاکستان کے جوانوں کو جاتا ہے۔
سکول میں درس و تدریس کے سلسلے باضابطہ آغاز ہوگیا، والدین سے گفتگو میں کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈئیر اختر علیم نے کہا کہ یہ صرف اسکول نہیں بلکہ اسے ایجوکیشن کمپلیکس بنائیں گے، یہان طلبہ کے قیام لئے ہاسٹل سمیت دیگر سہولیات بھی دستیاب ہونگی۔
پہلے روز اسکول آنے والے طلبا اور طالبات انتہائی خوش دکھائی دئیے، طالب علموں کا کہنا تھا کہ انہیں بہت خوشی ہورہی ہے کہ وہ ایک بہترین اسکول میں تعلیم حاصل کریں گے۔
بچوں کو اسکول چھوڑنے کیلئے آئے والدین خاصے خوش دکھائی دئیے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے ان کے بچے علم حاصل کریں گے، والدین نے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ ان کے بچوں کے روشن مستقبل ی ضمانے ثابت ہوگا والدین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔