ایشیا کپ میں پاکستان کی بڑی کامیابی


  24نیوز: ایشین کرکٹ کونسل پاکستان کی بڑی کامیابی مل گئی۔ ایشیا کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کرا دیا۔ ایشیا کرکٹ کپ ستمبر میں کھیلا جائے گا۔ فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستانی کرکٹ کے دیوانوں کو ایک اور خوشخبری سنا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ اگلے سال پاکستان ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال ہمارے پاس وقت کم ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔ آب تاریخی موقع ہے۔ سری لنکا کی ٹیم کا لاہور میں آکر میچ کھیلنا ہمارے لئے اعزاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو بڑادھچکا

  سری لنکا کے وزیر کھیل بھی یہاں آئے ہیں۔ آٹھ سال پہلے جو ہوا تھا اس کے بعد یہ نیا سفر ہے۔ ورلڈ الیون ،زمبابوے  پی ایس ایل فائنل کے بعد چوتھی سیریز پاکستان کرکٹ کے لئے بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پریرا ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان آئے اور اب دوبارہ پاکستان آنے میں پیش پیش رہے۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور 9 سال پہلے پیش آئے سانحہ کو بھلا کر نئی شروات کرنا چاہتے ہیں۔