پشاور: گورنمنٹ  ہائی اسکول میں داخلہ مہم کی تقریب بدنظمی کا شکار

پشاور: گورنمنٹ  ہائی اسکول میں داخلہ مہم کی تقریب بدنظمی کا شکار


پشاور (24نیوز)   گورنمنٹ حسنین ہائی اسکول میں داخلہ مہم کی تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ جب وہاں موجود اساتذہ نے صوبائی وزیر کی موجودگی میں اپنے مطالبات کیلئے احتجاج شروع کر دیا صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ ایسے اساتذہ کو ٹیچنگ کے بجائے سیاست میں ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ شہید حسنین ہایی سکول میں سالانہ سکول داخلہ مہم کا پروگرام اس وقت بدنظمی کا شکار ہوا جب آل ٹیچر گرینڈ آلاینس کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کیا گیا۔ جس پر عاطف کا کہنا تھا کہ کچھ اساتذہ اپنے سیاسی آقاوں کو خوش کرنے کے لیے احتجاج کررہے ہیں جنہیں ٹیچنگ نہیں بلکہ سیاست میں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلی سندھ کا اچانک لیاری سکول کا دورہ
 
دوسری جانب اساتذہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں سے حکومت سروس اسٹرکچر اور ٹایم اسکیل سمیت دیگر وعدے پورے نہیں کررہے ہیں جس کے خلاف صوبہ گیر احتجاج کیا جایے گا اور بنی گالہ کا رخ بھی کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سالانہ سکول داخلہ مہم میں اس سال ساڑھے 8 لاکھ بچوں کا ہدف رکھا گیا ہے جو ایک مہینے تک جاری رہے گا۔