حکومتیں شفاف انتخابات سے نہیں دھونس، دھاندلی سے بنتی ہیں: خورشید شاہ


اسلام آباد(24نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہونے چاہیئں۔ اداروں نے پرانے کھیل میں حصہ ڈالا تو ملک سے وفا نہیں ہو گی۔ نواز شریف کو اقتدار بات چیت سے ملا تھا۔ سیاست کا مستقبل حالات پر ہوتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاوَس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف عوام سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا کرنے میں نا کام ہو گئے۔ سابق وزیر اعظم کے الیکشن سے بارے میں بات چیت کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحادیوں نے نگران وزیراعظم کیلئے کوئی نام نہیں دیا: خورشید شاہ
 
خورشید شاہ نے کہا 2018 کے الیکشن میں عوام کو نہیں لگنا چاہیے کہ انتخابات ان کی توقعات کے مطابق نہیں ہوئے۔ حکومت صاف شفاف انتخابات سے نہیں بنتی۔ اس میں دھونس دھاندلی ہوتی ہے۔ ماضی کے الیکشن پر بھی سوالیہ نشان رہا ہے۔ اداروں نے پرانے کھیل میں حصہ ڈالا تو ملک سے وفا نہیں ہو گی۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن ایسا ماحول بنائے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ صاف شفاف الیکشن کرنا ملک، ریاست آئین اور عوام سے وفاداری ہے۔ اس سے ریاست مضبوط ہو گی۔