کراچی کو غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا دلانے کیلئے ’نیپرا‘ کا بڑا اعلان


اسلام آباد، کراچی (24نیوز) کراچی والوں کے لیے اچھی خبر آ گئی۔ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) اِن ایکشن۔

24 نیوز کے مطابق کراچی میں شہری بغیر بجلی کے دن اور رات گزارنے پرمجبور ہو گئے۔ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا۔ بیشتر علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ 10گھنٹے سے تجاوزکرگیا، کراچی والے عاجز آ گئے۔

یہ بھی پڑھئے: بجلی کا بحران حل نہ ہو سکا، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

کراچی میں بجلی غائب رہنا معمول بن گئی۔ کراچی کے 80 فیصد علاقے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی لپٹ میں آئے ہوئے ہیں۔ بجلی کی اضافہ بندش اور کے الیکڑک کی بدمعاشی نے شہریوں کی زندگی اجیران بنا دی۔

سب سے زیادہ بجلی کی لوڈشیڈنگ لیاقت آباد، اورنگی ٹاون اور گلبرگ ٹاؤن میں کی جا رہی ہے۔ اس علاوہ محمود آباد، شاہ فیصل کالونی، ملیر، سعود آباد میں بھی گھنٹوں گھنٹوں بجلی غائب رہنے لگی۔

پڑھنا نہ بھولئے: ’کے الیکٹرک‘کے ملازم نے میئر کراچی کا گریبان پکڑ لیا

شہریوں نے دہائی دی کہ بجلی کی سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ صرف کراچی میں کی جا رہی ہے۔ کے الیکڑک اور انتظامیہ لوڈشیڈنگ کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

اس سب صورت حال کو دیکھتے ہوئے نیپرا نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔ شہر میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جائزہ لینے کے لیے کے الیکٹرک کارکردگی اور لوڈشیڈنگ پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم تین روزہ دورہ پر بدھ کو کراچی پہنچے گی۔

مزید اس ویڈیو میں: