ریسلنگ چیمپئن شپ، دو قومی ریسلر ساؤ پاؤلو برازیل روانہ

 ریسلنگ چیمپئن شپ، دو قومی ریسلر ساؤ پاؤلو برازیل روانہ


لاہور(24نیوز) آ رنلڈ کلاسک میس ریسلنگ چیمپئن برازیل ساؤپاؤلو سٹیڈیم میں12 سے 14 اپریل تک ہوگی،پاکستان کی تین رکنی ٹیم چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق برازیل میں آ رنلڈ کلاسک میس ریسلنگ چیمپئن12 سے 14 اپریل کوساؤپاؤلو سٹیڈیم میں ہوگی،پاکستان کی تین رکنی ٹیم اس چیمپئن شپ میں حصہ لےرہی ہے، پاکستان کےدو قومی ریسلر لاہور سے ساؤ پاؤلو برازیل روانہ ہو گئے, سلمان عقیل بٹ پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

عاصم قیوم اور رحمان رضا پاکستانی ٹیم میں شامل ہیں، کپتان سلمان عقیل بٹ 80 کلوگرام کیٹگری میں،عاصم قیوم 99 کلوگرام کیٹگری میں اپنے جوہر دکھائیں گے جبکہ رحمان رضا 105 کلوگرام کیٹگری میں حصہ لیں گے، رحمان رضا آج رات گئے ساؤپاؤلو روانہ ہوں گے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER