آئی ایم ایف نے بھی پاکستانی معیشت بارے بڑا خدشہ ظاہر کر دیا

آئی ایم ایف نے بھی پاکستانی معیشت بارے بڑا خدشہ ظاہر کر دیا


نیویارک (24نیوز) آئی ایم ایف نےبھی خطرےکی گھنٹی بجادی،پاکستان کی شرح نمو کا تخمینہ ورلڈ بینک سےبھی کم لگادیا، آئی ایم ایف نے کہا کہ اقتصادی شرح نمو صرف 2اعشاریہ 9 فیصد رہے گی۔

 تفصیلات کے مطابق  آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونیکی پشین گوئی کردی، آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2019 جاری کردیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا، رواں سال پاکستان کی اقتصادی ترقی 2.9فیصد، آئندہ سال 2.8فیصد رہے گی، پاکستان کی کم شرح نمو کی بنیادی وجہ معاشی استحکام کے لئے کئےجانے والے اقدامات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے بھی مشکلات بڑھیں گی، رواں مالی سال کے دوران مہنگائی 6فیصد ہدف کے برعکس7.6فیصد رہے گی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ5.2فیصد، آئندہ سال 4.3فیصد رہے گا، رواں مالی سال بے روزگاری 6.1فیصد، آئندہ سال 6.2فیصد رہے گی، آئی ایم ایف کا  مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی اعشاریوں میں بہتری لانے کیلئے اقدامات اٹھانےکی ضرورت ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER