باقی باتیں،ہم کام کرتے ہیں:بلاول،تھر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا



تھر پارکر(24نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری نے تھر کول پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

اقتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپ سب کو مبارک ہو، اس کو ہم کہتے ہیں گڈ گورننس، باقی سب باتیں کرتے ہیں ہم نے کرکے دکھایا،تھرکے کوئلے سے ساراپاکستان روشن ہوگا،آج ہمارایوم دستورہے،یہ وہ دن ہے جب بھٹونے ہمیں آئین دیا،1994میں شہید بے نظیر بھٹو تھر پہنچیں،پاکستان کے عوام نے بے نظیربھٹوکاشانداراستقبال کیا، تھرکول منصوبہ ہمارے لیے کامیابی ہے،غریب کیلئے فائدہ مندہوگا، آج کادن پاکستان کی تاریخ میں اہمیت رکھتاہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تھر کی زمین سے کالاسونانکل رہاہے،محترمہ نے کہاتھا پبلک پارٹنرشپ سے ملک چلاسکتے ہیں،یہ سندھ حکومت اورعوام کی کامیابی ہے، مقامی لوگوں سے تھوڑی سے زیادتی ہوئی،سب سے پہلے مقامی لوگوں کابجلی پر حق تھا،تھرعوام کےبجلی بل سندھ حکومت اداکرے گی،تھر کے سکول اوراسپتالوں کوبہتر کریں گے،تھر میں پرائمری اسکول بن رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ہرسیکٹرمیں کام ہورہاہے،تھرکے ریگستان میں مچھلی پیداہورہی ہم اسے بیچیں گے،تھر میں ایک نہیں دو یونیورسٹیاں ہونی چاہیئں،تھر میں انجینئرنگ یونیورسٹی کاکیمپس کھولاجائے، آج کل وفاقی حکومت ہمیں پوراپیسہ نہیں دے رہی،یہاں وزیراعلیٰ سے انجینئر نگ یونیورسٹی کاکیمپس جلد چاہیے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer