علینہ قتل کیس: سگی بہن نے قتل کروایا،پولیس

علینہ قتل کیس: سگی بہن نے قتل کروایا،پولیس


کراچی (24نیوز) سگی بہن نے ہی بہن کے خون سے ہاتھوں کورنگ لیا۔ صوبائی دارالحکومت کےعلاقہ ملیرمیں گھرمیں ڈکیتی کے دوران علینہ نامی لڑکی کے پراسرارقتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ بہن علوینہ نے اپنے منگیتر کے ساتھ مل کر اپنی بہن علینہ کو قتل کرایا۔ منگیتر نے پولیس کو راز اگل دیا۔

تفصیلات کےمطابق ملیرکے علاقے سعوآباد میں تین روزپہلے سترہ سالہ علینہ کے پراسرارقتل کا ڈراپ سین ہوگیا سگی بہن علوینہ نے منگیتر کے ساتھ مل کراپنی ہی بہن کے خون سے ہاتھ رنگ لیے۔

پولیس نے واقعہ کوپہلے ڈکیتی کاشاخسانہ قراردیتے ہوئے کہاتھا کہ دولڑکےڈکیتی کی نیت سے گھرمیں داخل ہوئےاورمزاحمت کرنے پرعلینہ کوقتل اورعلوینہ کوزخمی کرکے فرارہوگئےتھے۔ سعودآباد پولیس نے تحقیقات میں مزید پیش رفت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علوینہ کےمنگیتر نے حقیقت سے پردہ اٹھادیاہے۔

منگیتر نے پولیس کوبتایاہےکہ سگی بہن علوینہ ہی نے علینہ کو قتل کرایاہے۔ پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے مزیدتفیش شروع کردی ہے۔