صبا قمر کا توازن برقرار نہ رہ سکا، ریمپ پر گر گئی


لاہور (24 نیوز) صبا قمر ریمپ پر گر گئی۔ انتظامیہ کے اہلکار جب سنبھالنے کے لیے اس کی جانب آنے لگے تو اس نے منع کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق صبا قمر معروف کمپنی کے برائیڈل کاٹیور فیشن ویک میں ملبوسات کی نمائش کرنے کے لیے ریمپ پر کیٹ واک کر رہی تھی جب لباس ان کے پاؤں کے نیچے آنے سے اچانک وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور نیچے گر گئیں۔ انتظامیہ کے اہلکار جب سنبھالنے کے لیے ان کی جانب بڑھے تو انھوں نے ہاتھ کے اشارے سے منع کر دیا۔ بعد ازیں انھوں نے دوبارہ کیٹ واک کی اور ریمپ پورا کیا۔

یاد رہے کہ صبا قمر پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہے اور پاکستان سمیت انڈیا کی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔علاوہ ازیں ممتاز ڈریس ڈزائنر عظمیٰ بابر کی شو سٹار ہیں۔