شہباز شریف کا گھر سب جیل قرار


اسلام آباد ( 24نیوز )اسلام آباد کے منسٹر انکلیو میں شہباز شریف کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

شہبازشریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈر منظور

قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو اسمبلی اجلاس کیلئے اسلام ا?باد لے جانے کا معاملہ پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے احتساب عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا، جس پر عدالت نےشہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈر منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو لاہور سے اسلام آباد لے جانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے احتساب عدالت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو اسمبلی اجلاس میں شریک ہو نے دیا جا ئے، جس پر نیب عدالت نے شہباز شریف کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

قبل ازیں جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کیلئے شہبازشریف کو13دسمبر کو اسلام آباد احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا، جیل سپرنٹنڈنٹ نے نیب عدالت سے استدعا کی تھی کہ شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل سے اسلام آباد روانہ کیاجائےگا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکینڈل میں نیب کے زیر تفتیش ہیں۔

مزید خبروں اور ویڈیوز کیلئے لنک کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos