لائیو شو میں دھکے،مکے چل گئے

لائیو شو میں دھکے،مکے چل گئے


نئی دہلی ( 24نیوز )جلسوں،اسمبلی میں تو آپ نے سیاستدانوں کو ایک دوسرے پر جملے کستے دیکھا اور سنا ہوگا لیکن سیاستدانوں کو لائیو پروگرام میں ہاتھا پائی کرتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

بھارت کے سیاستدانوں نے عوام کی یہ کمی بھی پوری کردی ، لائیو پروگرام میں ایک دوسرے کو دھکے اور مکے مارتے پائے گئے،سیاستدانوں کی اس لڑائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ لڑائی بھارتی سماج وادی پارٹی کے ترجمان انوراگ بھدوریا اور بی جے پی کے رہنماءگوراو بھاٹیہ کے مابین ہوئی،دونوں نجی ٹی وی کے لائیو شو کو دنگل بناتے نظر آئے۔

یاد رہے حال ہی میں بھارت میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کیلئے ملک بھر میں الیکشن مہم زور و شور سے جاری ہے، بی جے پی ایک بار پھر جیت کے دعوے کررہی ہے۔