ایف بی آر کا متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ کو خط

ایف بی آر کا متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ کو خط


 اسلام آباد( وقاص عظیم) ایف بی آر نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی اقامہ رکھنے والے افراد کی معلومات کے تبادلہ کا مطالبہ کردیا۔

ایف بی آر کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ان تمام پاکستانیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جایئں جو کہ متحدہ عرب امارات میں اقامہ رکھتے ہیں،  جنہوں نے ٹیکس چوری کر کے پیسہ پاکستان سے نکال کر متحدہ عرب امارات میں رکھا ہوا ہے ان کی معلومات فراہم کی جائیں۔ 

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ جن پاکستانیوں نے یو اے ای میں دھوکہ دہی سے درست فنانشل معلومات کو چھپا کر رکھا ہے ان کی معلومات دی جائیں تاہم  متحدہ عرب امارات  کو لکھے گئے پہلے خط کا جواب موصول نہیں ہوا،  جواب نہ ملنے پر پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوہرے ٹیکسوں کا معاہدہ ختم کرسکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer