سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستانیوں نےفتح کے جھنڈے گاڑ دیئے

سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستانیوں نےفتح کے جھنڈے گاڑ دیئے


توقیر زیدی (24نیوز) ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے، ان میں ڈیرہ اسماعیل خان کے تیکوانڈو کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جن کا وطن واپس پہنچنے پرشانداراستقبال کیاگیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے سپوتوں نے ساؤتھ ایشین گیمز میں بھارتی سرماؤں کو ناکوں چنے چبوائے۔ وقارعلی شاہ،فہیم خان نے تائیکوانڈو کی مختلف کیٹیگریز میں بھارتی کھلاڑیوں کومات دیکرسونے کے تمغے جیتے۔  ڈیرہ اسماعیل خان کے ہی محمدجبران نے بھارتی حریف کو شکست دیکرسلور میڈل اپنے نام کیا۔ تینوں کھلاڑی دیارغیرمیں فتح کے جھنڈے گاڑکرڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے توان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔