وٹس ایپ صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

وٹس ایپ صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی


لاہور(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں کروڑوں صارفین پیغامات اور کالز کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں اور ان صارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ بھی ہوتا جارہا ہے لیکن آئندہ سال بہت سے صارفین اس ایپ کے استعمال سے محروم ہوجائیں گے۔

ایسے تمام صارفین جو ونڈوز فون چلانے کے شوقین ہیں وہ خبردار ہوجائیں کیونکہ اب 31 دسمبر کے بعد ان کے موبائل فون پر یہ ایپ کام نہیں کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت مائیکروسافٹ اسٹور پر یہ ایپ موجود ہے تاہم 31 دسمبر کے بعد اسے وہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔

اس حوالے سے واٹس ایپ نے ونڈوز فون صارفین کو ایک پیغام بھی ارسال کیا ہے جس میں انہیں متنبہ کیا گیا کہ آپ 31 دسمبر کے اپنے موبائل فون پر واٹس ایپ کو استعمال نہیں کر پائیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer