’’جا تجھے معاف کیا‘‘حرامانی اور آئمہ بیگ کے سُروں کی دنیا دیوانی

’’جا تجھے معاف کیا‘‘حرامانی اور آئمہ بیگ کے سُروں کی دنیا دیوانی


لاہور(زین مدنی ) پاکستان کی خوبرو اداکارہ حرا مانی  اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک ساتھ گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

 پاکستانی اداکارہ حرا مانی  آج کل ڈراموں میں اپنے کرداروں کے باعث مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ بنی ہوئی ہیں، وہ اپنی بہترین اداکاری کے باعث مداحوں سے خوب داد سمیٹ رہی ہیں جبکہ آئمہ بیگ وہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں جن کی گلوکاری کی ہر کوئی تعریف کرتا ہوا نظرآتا ہے۔ 

  حرا مانی اور آئمہ دونوں ہی اوسلو میں آئی پی پی اے ایوارڈ شومیں موجود تھیں جہاں آئمہ بیگ اداکارہ حرا کو کہہ رہی تھیں کہ وہ اپنے مشہور ڈرامہ دو بول کا او ایس ٹی گانا گا کر دکھائیں تاہم جب دونوں نے مل کر یہ گانا گایا تو سامنے بیٹھے ایوارڈ شو میں شریک مداح اور فنکاروں کی جانب سے خود داد دی گئی.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔