ایڈز کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

ایڈز کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے


 عمرکوٹ (24 نیوز) میاں بیوی میں ایڈز  کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سامارو کے نواحی گاؤں علی غلام بھرگڑی کے رہائشی 25 سالہ کشور میگھواڑ اور اسکی اہلیہ بھاگونتی میں ایچ آئی وی پازیٹیو کی تصدیق ہوگئی۔ ایڈز کا مرض ظاہر ہونے والے کشور میگھواڑ کے مطابق گزشتہ چند ماہ سے ہلکا ہلکا بخار رہنے لگا تھا جس کے علاج کے لیے بی ایچ یو روڑ سامارو میں گیا جہاں سے ڈاکٹر سنتوش نے شک ہونے پر میرپورخاص لیٹر بنا کے روانہ کیا جہاں پر سول اسپتال میرپورخاص نے خون کے نمونے لیکر کراچی بھیجےگئے۔  رپورٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی میں ایچ آئی وی پازیٹیو (ایڈز) کی تشخیص ہوئی ہے۔

مریض کا مزید کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں، درذی کا کام کرتا ہوں جس سے گھر کا گزر بسر ہوتا ہے، شادی کو سال بھی نہیں ہوا، علاج کے لیے حکومت ہماری مدد کرے۔

دوسری جانب کشور میگھواڑ اور اسکی اہلیہ بھاگونتی میں مرض ظاہر ہونے کے بعد اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ اس پورے گاؤں کا ایچ آئی وی ٹیسٹ کرایاجائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer