اسلام آباد: ٹینکرز مافیا کا راج، شہری بوند بوند پانی کو ترسنے لگے

اسلام آباد: ٹینکرز مافیا کا راج، شہری بوند بوند پانی کو ترسنے لگے


اسلام آباد(24نیوز) شہر اقتدار پر ٹینکرز مافیا کاراج، بعض سیکٹروں کے شہری بوند بوند پانی کو ترسنے لگے۔ پیسوں سے پانی خریدا جانے لگا۔ کئی علاقے گیس کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔

اسلام آباد کے شہری بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔ کئی علاقے تو گھریلو استعمال کے پانی کو بھی ترس رہے ہیں۔ جی تھرٹین اور ایچ تھرٹین سمیت متعدد علاقے پیسوں سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔

سیکٹر ایچ تیرہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف سردی آتے ہی گیس کو مکمل طور پر بند کیا گیا تو دوسری جانب ٹینکرز مافیا کی من مانیاں بڑھ گئی ہیں۔ پانی پیسوں سے خریدنا پڑتا ہے ۔ حکومت کوئی توجہ نہیں دیتی۔کئی علاقے گیس کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔ کچھ علاقوں میں تو سہولیات میسر ہیں جب کہ کچھ علاقوں کے ساتھ سوتیلاسلوک کیا جارہا ہے۔