ایم این اے علی حسن گیلانی نے ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا


بہاولپور (24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی علی حسن گیلانی پارٹی سے ناراض، ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا.

24 نیوز کے مطابق بہاولپور سے منتخب ہونے والے لیگی ایم این اے علی حسن گیلانی پارٹی سے ناراض ہیں۔ انھوں نے پارٹی سے تحفظات کا اظہار کر دیا۔

علی حسن گیلانی کا پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے آڈیو پیغام بھی منظر عام پر آیا ہے جس میں انھوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے: پیرحمیدالدین سیالوی نے نظام الدین کا سیاست چھوڑنے کا فیصلہ واپس کرا دیا

آڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہوش و ہواس میں مسلم لیگ ن اور نواز شریف سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ کچھ روز قبل سرکٹ ہاؤس میں ہونے والی میٹنگ میں نہیں بلایا گیا۔ 12 فروری کو اسلام آباد بلائے گئے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔

انھوں نے واضح کیا کہ 18 فروری کو اسلام آباد جاؤں کا جہاں اہم فیصلے کروں گا۔