اسلام آباد کے لوگ کم کھاتے ہیں،فوڈ میلہ نے غلط فہمی دور کردی

اسلام آباد کے لوگ کم کھاتے ہیں،فوڈ میلہ نے غلط فہمی دور کردی


اسلام آباد( 24نیوز )اسلام آباد کے شہریوں کو زیادہ کھانے پینے کا شوقین نہیں سمجھا جاتا لیکن فوڈ میلہ میں انہوں نے یہ غلط فہمی دور کردی۔ شوارما، ولایتی برگر،چاٹ، گول گپے، سجی،تکے بوٹی اور ٹکاٹک سے چٹورے شہریوں نے خوب انصاف کی۔

کہیں چپلی کباب کی خوشبو تو کہیں چکن کڑاہی  کی تیاری، ٹکا ٹک ٹکا ٹک کی آوازیں مختلف کھابوں کی طرف کھینچ لے جائیں،کہیں تندوری چائے کا دور تو کہیں مختلف ممالک کے کھانوں کی خوشبو ۔اسلام آباد میں سجا کھانوں کا میلہ اور کھانے والوں کا رش لگا رہا، جہاں چٹوروں نے دل کھول کرکھانےسےلطف لیا ۔

پاکستان سمیت 9 ممالک کےکھانوں کی تعریف کرتے لوگوں کا کہنا تھا پیٹ بھرگیا دل نہیں بھر رہا ،مختلف ممالک کےچٹ پٹےکھانوں سےلطف اندوز ہوتے لوگوں کاکہناتھا کہ ایسے مواقع بار بار آنا چاہیے۔