صوبہ ہزارہ کے لیے حکومتی رکن نے آواز بلند کردی

صوبہ ہزارہ کے لیے حکومتی رکن نے آواز بلند کردی


پشاور(24نیوز)صوبہ ہزارہ کے حق میں حکومتی صفوں سےبھی آواز اٹھنے لگی ،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کہتے ہیں ہزارہ صوبے کے قیام کیلئے متحرک ہوں،حج سبسڈی نہ دینے کے فیصلے پر حکومت کو نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

سپیکرکے پی اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے صوبے ہزارہ کے قیام کیلئے کوشاں ہوں ،پاکستان کو چھوٹے صوبوں کی سخت ضرورت ہے ،حج سبسڈی پر کہا امیروں اور پارلیمنٹیرینز کوسبسڈی نہ دی جائے ،غریبوں کو سبسڈی ملنی چاہیے ۔

ایبٹ آباد مانسہرہ روڈ کی خرابی اور ٹریفک پر بولے کہ یہ ہزارہ کا بڑا مسئلہ ہے۔ عوام اسپتال تک نہیں جا سکتے۔ منصوبے پر جون سے کام شروع ہوگا۔